اتوار، 4 نومبر، 2012

خیر القرون کی اصطلاح کا مطلب کیا ہے؟

جریدہ "الواقۃ" کراچی، شمارہ  (5 / 6 )  شوال، ذیقعد  1433ھ/   ستمبر، اکتوبر 2012

خیر القرون کی اصطلاح کا مطلب کیا ہے؟

سیّد خالد جامعی  ( کراچی یونی ورسٹی ،کراچی )

قسط  نمبر 1 قسط  نمبر 2
جامع ترمذی میں روایت ہے ابن عباس کہتے ہیں کہ آپ نے مجھے اپنے سینۂ مبارک سے چمٹالیااور دعا فرمائی '' اللّٰھم علمھ الحکمة '' ( جامع ترمذی،ج٢،ص٢٢٣و صحیح بخاری باب ذکر ابن عباس) ان کی کم عمری کے باوجود حضرت عباس کے تفقہ فی الدین کو تمام صحابہ کرام اہمیت دیتے۔ حفظ مراتب میں عمر نہیں علم اور عمل مراتب کا تعین کرتے ہیں۔

غیر مسلم ممالک میں سکونت ۔ایک تحقیقی و تنقیدی جائزہ

جریدہ "الواقۃ" کراچی، شمارہ  (5 / 6 )  شوال، ذیقعد  1433ھ/   ستمبر، اکتوبر 2012

غیر مسلم ممالک میں سکونت ۔ایک  تحقیقی  و  تنقیدی  جائزہ

ابو موحد عبید الرحمن


قسط  نمبر 1 قسط  نمبر 2 قسط  نمبر 3 قسط  نمبر 4

١٠)  علّامہ انور شاہ کشمیری فرماتے ہیں :
 '' پھر یہ بات بھی قابلِ وضاحت ہے کہ اگر مسلمانوں کا کسی ملک میں داخلہ و قیام اور اظہار احکام اسلام غلبہ کی صورت میں نہ ہو تو وہ بدستور دارِ حرب ہی رہے گا ۔ ''(انوار الباری :١٨/١٨٦)
١١) فضیلة الشیخ محمد بن صالح العثیمین فرماتے ہیں :
 '' وہ احباب جو ( یورپ ) سے واپس آئے تو بعض فاسق اور بعض تو بالکل ہی لامذہب ہوکر لوٹے اس حال میں کے وہ دین کا مذاق اڑا رہے تھے ۔ ''  (فتاویٰ و رسائل الشیخ : ٣/ ٢٥١)

نکسنیات سے دجالیات تک۔ پاکستان کس رُخ پر

جریدہ "الواقۃ" کراچی، شمارہ  (5 / 6 )  شوال، ذیقعد  1433ھ/   ستمبر، اکتوبر 2012
نکسنیات سے دجالیات تک۔ پاکستان کس رُخ پر ؟
محمد احمد

قسط نمبر 2قسط نمبر 1
اس جنگ کی شروعات سے قبل مارشل اسٹالن نے روس کے باشندے مسلمانوں سے مذہبی اور سیاسی آزادی دینے کے بڑے وعدے کیے تھے ۔ مگر اپنی مطلب براری کے بعد سب کچھ طاقِ نسیاں ہوگیا اور حالات کا جبر اسی نہج پر رہا ۔ سرد جنگ کے دوران سوویت یونین فولادی پردون کے پیچھے روپوش رہتے ہوئے چور دروازوں سے اشتراکی نظریات کے جراثیم برآمد کرتا رہا ۔ مسلم ممالک میں منافق ٹولہ ایسے اثرات قبول کر لیتا ہے ۔ اس ٹولہ کو پہلے خفیہ طور سے اسلحہ کی کھیپ پہنچائی جاتی ہے ۔ اس طریقۂ کار کو گن رننگ (Gunrunning) سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔افغانستان میں کچھ تبدیلی کے بعد گن رننگ کروائی ۔ بعد میں ظاہر شاہ (کی جائزحکومت ) '' کو '' (Coup) سے بدل دی ۔ اس سے بھی روسی ریچھ کا دل مطمئن نہ ہوا تو طوفانی فوجی یلغار سے سارا نظامِ افغانستان تہہ و بالا ہوگیا۔ '' ماڈرن '' زمانہ میں سوویت یونین نے اپنے اس اقدام کا نیا نام برزنیف حکمت عملی (Brezenev Doctrine) رکھ دیا ۔

نو مسلموں کا اسلام سے واپس لوٹ جانا۔ ایک لمحہ فکریہ

جریدہ "الواقۃ" کراچی، شمارہ  (5 / 6 )  شوال، ذیقعد  1433ھ/   ستمبر، اکتوبر 2012

نو مسلموں کا اسلام سے واپس لوٹ جانا۔ ایک لمحہ فکریہ

ابو عمار سلیم

سانحہ ١١ ستمبر کے بعد ہمارے میڈیا نے اس خبر کی بہت زیادہ تشہیر کرنی شروع کی کہ مغربی ممالک میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد اسلام میں داخل ہونا شروع ہوگئی ہے۔  پیس ٹی وی کے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے لے کر ہمارے ملک کے دو دو صفحوں کے اخبارات تک میں بھی یہ خبریں بڑے جوش و خروش سے پیش کی جانے لگیں۔

پاکستان بلاؤں میں گرفتار ملک۔ تدارک کی تمنا

جریدہ "الواقۃ" کراچی، شمارہ  (5 / 6 )  شوال، ذیقعد  1433ھ/   ستمبر، اکتوبر 2012

پاکستان بلاؤں میں گرفتار ملک۔ تدارک کی تمنا

محمد احمد

قسط نمبر 1
قسط نمبر 2 پڑھئے
اپنا عزیز از جان وطن بے شمار مسائل کی زد میں ہے۔ ان کی نوعیت اتنی حیران کن ہے بلکہ تباہ کن ہے کہ بے اختیار ان مسائل کو بلاؤں کا خطاب دئیے بغیر بات بنتی نظر نہیں آتی !  فی زمانہ ابلاغ عامہ کے ذرائع کی وسعت پذیری نے کرہ ارض کو ایک ہمہ جہتی بحر و بر پر محیط گاؤں Global Village کا درجہ عطا کردیا ہے ۔ اسی گاؤں کی مناسبت سے ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ دنیا میں چین و سکون اور امن و امان کا دور دورہ ہوتا مگر حالات تیزی سے دوسرا رخ اختیار کر گئے اور فساد فی الارض سے امن امان تہ و بالا ہوگیا۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اپنی نازل کردہ آخری آسمانی کتاب میں چودہ سو سال قبل اس گاؤں والوں کو متنبہ فرماتے ہیں : 
“ خشکی اور تری میں لوگوں کی بد اعمالیوں کے باعث فساد پھیل گیا۔ اس لیے کہ انہیں ان کے بعض کرتوتوں کا پھل اللہ چکھا دے۔ (بہت) ممکن ہے کہ وہ باز آجائیں۔”(سورة الروم: ٤١)

امام محمد تاج فقیہ۔ بہار کے پہلے مسلم فاتح

جریدہ "الواقۃ" کراچی، شمارہ  (5 / 6 )  شوال، ذیقعد  1433ھ/   ستمبر، اکتوبر 2012

امام محمد تاج فقیہ۔ بہار کے پہلے مسلم فاتح

محمد تنزیل الصدیقی الحسینی
گو ارضِ بہار نہ امام محمد تاج فقیہ کا مولد و مدفن ہے اور نہ ہی انہوں نے ا س سرزمین کو اپنی سکونت کے لیے اختیار فرمایالیکن بہار کی اسلامی تاریخ امام محمد تاج فقیہ کے بغیرادھوری ہے اور علومِ اسلامی کے ماہر علماء کے وجود کی ابتداء گویا آپ ہی کے حسنات میں سے ہے۔بہار سے تعلق رکھنے والے مسلم اشراف کا شاید ہی کوئی گھرانہ ایسا ہو جسے امام محمد تاج فقیہ کی ذریّت نہ پہنچی ہو۔

گستاخانہ فلم ۔ عالم اسلام کے خلاف نئی سازش کا نکتۂ آغاز

جریدہ "الواقۃ" کراچی، شمارہ  (5 / 6 )  شوال، ذیقعد  1433ھ/   ستمبر، اکتوبر 2012

گستاخانہ فلم ۔ عالم اسلام کے خلاف نئی سازش کا نکتۂ آغاز

ابو محمّد معتصم باللّٰہ

واہیات فلم Innocence of Muslims مسلمانوں کے خلاف عالمی سازش کا تسلسل اور ایک نئے سازشی موڑ کا نکتۂ آغاز ہے ۔ اس سازش کے ظاہری کرداروں میں سب سے نمایاں نام ٹیری جونز کا ہے ۔یہ وہی خبطی ہے جس نے گزشتہ برس قرآن پاک کے مقدس اوراق کو جلانے کی مہم شروع کی تھی تاہم عالمی دباؤ کے باعث اسے پیچھے ہٹنا پڑا ۔ لیکن اس دوران اس کاتخریبی ذہن مسلسل مسلمانوں کے خلاف متحرک رہا ۔ جس کا نتیجہ گستاخانہ فلم کی صورت میں نکلا ہے ۔

المغراف فی تفسیر سورہ ق


جریدہ "الواقۃ" کراچی، شمارہ  (5 / 6 )  شوال، ذیقعد  1433ھ/  اگست ، ستمبر 2012

المغراف فی تفسیر سورہ  ق




مولانا شاہ عین الحق پھلواروی رحمہ اللہ

تسہیل و حواشی :محمد تنزیل الصدیقی الحسینی



قسط نمبر 4

(١) جو خدا ایسی عظیم الجثہ کثیر المنافع چیز کے پیدا کرنے پر قدرت رکھتا ہے ، وہ مردوں کو بھی زندہ کرنا اپنی قدرت میں رکھتا ہے ۔

(٢) زمین اس کا ملک ہے ، اور سارے مخلوقات اس کی رعایا اپنے ملک کی آراستگی و انتظام و رعایا کی تعلیم و تربیت کی غرض سے کسی بشر کو اپنا قانون لے کر بھیجنا اور تعلیم گاہیں کھولنا کتابیں متعین کرنا کچھ بھی جائے تعجب و اعتراض نہیں ۔

قاضی محمد سلیمان سلمان منصور پوری اور ان کی کتب سیرت

جریدہ "الواقۃ" کراچی، شمارہ  (5 / 6 )  شوال، ذیقعد  1433ھ/  اگست ، ستمبر 2012

قاضی محمد سلیمان سلمان منصور پوری اور ان کی کتب سیرت

محمد ساجد صدیقی

حب رسول سے سر شار کتاب ، رحمتہ للعالمین کے مصنف قاضی محمد سلیمان منصور پوری رحمتہ اللہ علیہ ١٨٦٧ء کو منصور پور میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم والد قاضی احمد شاہ سے حاصل کی۔سترہ سال کی عمر میں مہندرا کالج پٹیالہ سے منشی فاضل کے امتحان میں پنجاب یونیورسٹی میں اول آئے۔ (برصغیر کے اہل حدیث خدام قرآن ازمحمد اسحاق بھٹی)۔ اس کے بعد انہوں نے ریاست پٹیالہ میں محکمہ تعلیم میں ملازمت اختیار کی۔اپنی قابلیت و صلاحیت اوربفضل تعالیٰ وہ ترقی کرتے ہوئے ١٩٢٤ء میں سیشن جج مقرر ہوگئے ۔