‏امام محمد تاج فقیہ۔ بہار کے پہلے مسلم فاتح لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏امام محمد تاج فقیہ۔ بہار کے پہلے مسلم فاتح لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 4 نومبر، 2012

امام محمد تاج فقیہ۔ بہار کے پہلے مسلم فاتح

جریدہ "الواقۃ" کراچی، شمارہ  (5 / 6 )  شوال، ذیقعد  1433ھ/   ستمبر، اکتوبر 2012

امام محمد تاج فقیہ۔ بہار کے پہلے مسلم فاتح

محمد تنزیل الصدیقی الحسینی
گو ارضِ بہار نہ امام محمد تاج فقیہ کا مولد و مدفن ہے اور نہ ہی انہوں نے ا س سرزمین کو اپنی سکونت کے لیے اختیار فرمایالیکن بہار کی اسلامی تاریخ امام محمد تاج فقیہ کے بغیرادھوری ہے اور علومِ اسلامی کے ماہر علماء کے وجود کی ابتداء گویا آپ ہی کے حسنات میں سے ہے۔بہار سے تعلق رکھنے والے مسلم اشراف کا شاید ہی کوئی گھرانہ ایسا ہو جسے امام محمد تاج فقیہ کی ذریّت نہ پہنچی ہو۔