الواقعة کا مقصد: بیداری امت مسلمہ، شیطنیت اور دجالیت سے آگاہی، رجوع الی اللہ تعالیٰ، اتباعِ رسول عربی فداہِ امی و ابی، اعتصام بالکتاب و السنة اور سلفِ صحابہ و تابعین و ائمہ اسلام کے نقوشِ قدم کی جستجو، ( بلاشبہ میرا ارادہ تو محض اصلاح ہے جس قدر میری استطاعت ہے ۔ اور مجھ میں کچھ توفیق نہیں سوائے یہ کہ اللہ عطا فرمائے ، اور میں صرف اسی پر توکل کرتا ہوں اوراسی کی طرف رجوع کرتا ہوں.) ھود88
اسلامی معاشرہ لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
اسلامی معاشرہ لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
ہفتہ، 5 جولائی، 2014
جمعہ، 7 فروری، 2014
و لا تقربوا الزنا
رمضان المبارک 1434ھ/ جولائ، اگست 2013، شمارہ 16
(و
لا تقربوا الزنا)
And Do Dot Come Near Adultery
محمد عالمگیر ( سڈنی ، آسٹریلیا )
ترجمہ : ابو عمار سلیم
آزادیٔ نسواں کی جو عالمگیر تحریک آج ہمیں بڑی شد ومد
سے ساری دنیا پر چھائی ہوئی نظر آتی ہے، وہ صرف صدیوں پر محیط مردوں کی برتری کے
رد عمل کا نتیجہ نہیں ہے۔اس بات میں بھی کوئی شک نہیں ہے کہ یہ دنیا کے
تقریباًتمام معاشروں میں ہزاروں برسوں سے جاری و ساری ناروا ظلم اور زیادتیوں کے
احتجاج کا ایک عملی مظاہرہ بھی ہے جو ہر دور کے تہذیبی ادوار میں مختلف اقسام کی
نا انصافیوں سے مزین رہا ہے ۔ حقوق آزادیٔ نسواں کی تحاریک جو آج عرف عام میں عورتوں
کی آزادی کے نعرے میں تبدیل ہوچکی ہے بڑی حد تک اسی ظلم و ناانصافی کی ہی پیدا وار
ہے جسے آج آواز مل گئی ہے اور اسی رویہ کی ایک منطقی توجیہ ہے جو آج کے
معاشرہ کے زندگی گزارنے کے آداب کے اصولوں
کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔
نشانات :
16,
ابو عمار محمد سلیم,
اسلامی معاشرہ,
حدود اللہ,
حیا,
محمد عالمگیر,
مسلمانوں کا لباس,
و لا تقربوا الزنا
ہفتہ، 19 اکتوبر، 2013
دجّالیات سے ایمانیات تک۔ سودی معیشت غارتگر ایمان و اخلاق کا طوق گردن سے نکالو اور دنیا اور آخرت کے خسارے سے نجات حاصل کرو
جریدہ "الواقۃ" کراچی، شمارہ 14، رجب المرجب 1434ھ/مئی، جون 2013
دجّالیات سے ایمانیات تک
سودی معیشت غارتگر ایمان و اخلاق کا طوق گردن سے نکالو
اور دنیا اور آخرت کے خسارے سے نجات حاصل کرو
محمد احمد
1-
الحبّ للّٰہ و البغض للّٰہ ۔اسلامی دنیا میں مسلمانوں کا طرہ امتیاز رہا ہے ۔ اس
لیے جب غیر اسلامی دنیا (فقہاء جسے دار الحرب قرار دیتے ہیں ) کا ایک فر د برضا و
رغبت دین اسلا م کی آغوش رحمت میں پناہ گزیں (دنیا نے اسے رفیوجی REFUGEEکا
خطاب دیا ہے جبکہ فر مانروائے کائنات کی نظر میں وہ مہاجر کے لقب کا حق دار گردانا
جا تا ہے ) ہو تا ہے تو فضاء میں نعرہ توحید اللہ اکبر کا غیر فانی ارتعاش بلند ہو
جاتا ہے ۔ یہ ایک غیر معمولی واقعہ لو گوں کے دلوں میں ایمان کی بالیدگی کا باعث
بن جاتا ہے ۔آخر ایسا کیوں نہ ہو جبکہ اللہ تعالیٰ خود ارشاد فر ما رہے ہوں :
(اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَالَّذِيْنَ ھَاجَرُوْا وَجٰهَدُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ ۙ اُولٰۗىِٕكَ يَرْجُوْنَ رَحْمَتَ اللّٰهِ ۭ وَاللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ ) (البقرة : ٢١٨)
“ البتہ ایمان لانے والے ، ہجرت کرنے والے ، اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے ہی رحمت الٰہی کے امیدوارہیں ، اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا اور بہت مہربانی کرنے والا ہے ۔”
نشانات :
14,
اسلامی معاشرہ,
حدود اللہ,
دجالیات,
سودی معیشت,
شیطان,
محمد احمد,
War on terror
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
