‏نزول عیسی علیہ السلام لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏نزول عیسی علیہ السلام لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 5 مئی، 2013

نزول عیسی علیہ السلام قسط 2 آخری

جریدہ "الواقۃ" کراچی، شمارہ 11، ربیع الثانی 1434ھ/ فروری، مارچ 2013

نزول عیسیٰ علیہ السلام قسط 2 آخری قسط 1 کے لئے کلک کریں PDF Download link

از قلم: محمد تنزیل الصدیقی الحسینی

سنن ترمذی کی ایک اہم اسرائیلی روایت

احادیثِ صحیحہ کی روشنی میں قرآن پاک کی تفسیر نہایت سہل ہوگئی ہے، اس کی تائید میں محرف زدہ اناجیل بھی ہے اور گمشدہ توریت بھی۔ امام ترمذی نے اپنی “الجامع” کے کتاب المناقب میں ایک موقوف اثر روایت کیا ہے۔ وھو ھذا:
“حدثنا زید بن اخزم الطائی البصری حدثنا ابو قتیبة حدثنی ابو مودود المدنی حدثنا عثمان بن الضحاک عن محمد بن یوسف بن عبد اﷲ بن سلام عن ابیہ عن جدہ قال: “مکتوب فی التوراة صفة محمد و صفة عیسی  ابن مریم یدفن معہ۔” فقال ابو مودود و قد بقی فی البیت موضع قبر قال ابو عیسیٰ ھذا حدیث حسن غریب ھکذا قال عثمان بن الضحاک بن عثمان المدنی۔
یعنی: ”توریت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم اور سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی صفت میں یہ لکھا تھاکہ دونوں ایک ہی جگہ مدفون ہوں گے۔”

ہفتہ، 23 فروری، 2013

نزول عیسیٰ علیہ السلام

جریدہ "الواقۃ" کراچی، شمارہ 10 ربیع الاول 1433ھ/  جنوری، فروری 2013

نزول عیسیٰ علیہ السلام

محمد تنزیل الصدیقی الحسینی

"تحقیق و تدقیق" کے اس عہدِ زریں میں جن مسائل کی طرف اَز سَر نو"زحمت تحقیق" گوارا کی گئی ہے، ان میں سیدنا عیسیٰ علیہ الصلوةٰ والسلام کے نزول کا معاملہ بھی ہے۔ اہل سنت والجماعت میں یہ مسئلہ تقریباًاجماعی رہا ہے، گو ارباب علم کی ایک مختصر سی جماعت اس کی منکر بھی رہی ہے۔

زیرِ نظر تحریر میں اس موضوع سے متعلق صحائف دینی و مذہبی کی روشنی میںغیر جانبدارانہ روش اختیار کرتے ہوئے مختصر اًمعروضات پیش خدمت ہیں۔

پیر، 14 جنوری، 2013

نبوی عظمتوں کی تلاش. اداریہ

جریدہ "الواقۃ" کراچی، شمارہ8 ، 9  محرم، صفر 1433ھ/  نومبر ، دسمبر 2012

محمد تنزیل صدیقی

نبوی عظمتوں کی تلاش

(اداریہ)

تخلیقِ کائناتِ عالم کے ساتھ ہی اللہ ربّ العزت نے سلسلۂ ہدایت و رہبری کا آغاز بھی فرمادیا ۔ چنانچہ انبیاء و رسل کی بعثت ہوئی جنہوں نے انسانیت کے ظلمت کدے کو الہام و وحی کی روشنی سے منوّر کیا اور افرادِ انسانیت پر ہدایت و ضلالت کی راہیں واضح کردیں ۔ جب ہم سلسلۂ تنزیلِ وحی اور بعثتِ انبیاء و رسل کی تاریخ پر نظر ڈالتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ جب جب انسانیت تاریکی و معصیت کے قعرِ مذلّت میں جا گری تو انہیں ذلّت آمیز پستی سے عزت آمیز بلندی کا سفر طے کرانے کے لیے انبیائے کرام علیہم السلام کے مقدس افراد کا نزول ہوا ۔ تاریخِ انسانیت میں ایسا مقام بھی آیا کہ جب ایک ہی وقت میں ایک سے زائد انبیاء و رسل مبعوث فرمائے گئے ۔