ہفتہ، 25 اگست، 2012

تصوف میں غیر اسلامی ادیان کی آمیزش

الواقعۃ شمارہ  ٢

محمد عالمگیر 

مترجم : ابو عمارسلیم

قسط نمبر ٢  کا مطالعہ کیجئے قسط نمبر 3 کا مطالعہ کیجئے

قسط 1

یہ مختصر تجزیہ بطور خاص صرف مسلمانوں کے لیے لکھا گیا ہے۔ ان مسلمانوں کے لیے جو مسلمان ہونے پر فخر کرتے ہیں، کسی کو اذیت نہیں دیتے ۔ ان مسلمانوں کے لیے جن کو یہ دلی اطمینان حاصل ہے کہ اسلام بذات خود ایک مکمل اور کامل دین ہے اور اس کو کسی دوسرے مذہب، دیو مالائی کہانیوں، فلسفہ اور ما بعدالطبیعیاتی نظریوں کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں اور ان مسلمانوں کے لیے جو نہ تو کسی دوسرے طریق زندگی کی سرپرستی کرتے ہیں اور نہ ہی یہ پسند کرتے ہیں ان کی سرپرستی کی جائے۔

جمعہ، 24 اگست، 2012

مسجدِ اقصیٰ کا حق تولیت : یہود یا مسلمان؟

الواقعۃ شمارہ ٢ 

محمد تنزیل الصدیقی الحسینی

زوال پذیر قوموں کا ایک بہت بڑا المیہ یہ ہے کہ ان کے ارباب حل و عقد بھی وقت کی صحیح نباضی سے قاصر ہوجاتے ہیں ۔ '' یہ ناداں گر گئے سجدوں میں جب وقتِ قیام آیا '' کے مصداق ہم دیکھتے ہیں کہ برصغیر کی تاریخ میں ایک ایسا وقت آیا جب ایسٹ انڈیا کمپنی اپنے اختیارات سے مسلسل تجاوز کرتے ہوئے سلطنتِ مغلیہ کے استحکام کے لیے ایک چیلنج بن گئی مگرکمال ہے اس عہد کے ارباب کمال پر جو امکانِ کذب باری تعالیٰ جیسے مباحث پر دادِ تحقیق دے رہے تھے ۔ علماء کی یہی روش تھی جس نے بالآخر مسلمانوں کو فرنگی استبداد کی چوکھٹ پر غلام بنادیا ۔ لال قلعہ کی دیواریں

جمعرات، 23 اگست، 2012

المغراف فی تفسیر سورۂ ق

الواقعۃ شمارہ ١، ٢ 

 مولانا شاہ عین الحق پھلواروی رحمہ اللہ
تسہیل و حواشی :محمد تنزیل الصدیقی الحسینی

قسط ١ اور ٢ 

الحمد للّٰہ نحمدہ و نستعینہ و نستغفرہ و نؤمن بہ و نتوکل علیہ و نعوذ باللّٰہ من شرور انفسنا و من سیأت اعمالنا من یھدہ اللّٰہ فلا مضل لہ و من یضللہ فلا ھادی لہ و نشھد ان لا الٰہ الا اللّٰہ وحدہ لا شریک لہ و نشھد ان محمدا عبدہ و رسولہ.


اما بعد ! واضح ہوکہ قرآن شریف کے جملہ احکام کی تعمیل مسلمانوں پر لازم ہے ۔ اسی لیے ضروری ہے کہ اسے سیکھیں ، تلاوت کرتے رہیں ، اور یہ نہ ہوسکے تو سن کر ہی اس پر عمل کریں ۔ پس بعض نمازوں میں جہراً بھی تلاوت واجب کی گئی اور مسلمانوں کے لیے حضوری جماعت لازم و متحتم ہوئی ، اور حضرت رسول اللہ ۖ کو ارشاد ہوا ( اور جو حکم کہ آپ کے لیے مخصوص نہ ہوا اس میں تمام مسلمان شامل ہیں )  :

کیا سعودی عرب کو تنہا کرنے کی سازش کی جارہی ہے ؟

الواقعۃ شمارہ ١ 

محمد آفتاب احمد


مملکت خادم حرمین و شریفین تاریخ کے ایک نازک اور اہم ترین موڑ سے گزررہا ہے ۔ ایسے میں کسی غیر معمولی واقعہ سے9/11 کی طرح پوری دنیا کی سمت کو بدلنے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔حالات کی سنگینی کا ادراک سعودی حکومت کے ١٢ مارچ٢٠١٢ء (١٦ربیع الثانی ١٤٣٣ھ)کے اقدام سے کیا جاسکتا ہے۔جس میں تاریخ میں پہلی مرتبہ سعودی حکومت نے دنیا بھر میں اپنے سفارتکاروں کو قومی لباس پہننے سے روک دیا(سعودی گزٹ)۔عربوں کی تاریخ میںخواہ وہ زمانہ جاہلیت کا دور ہو یا اسلام کے بعد کا آج تک ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ان کا لباس ہی ان کی زندگی کے لیے خطرہ بن گیا ہو۔ آخر کیا وجہ ہے کہ

کیا علامہ تمنّا عمادی منکر حدیث تھے ؟

الواقعۃ شمارہ #1

محمّد تنزیل ا لصدیقی ا لحسینی


کیا علامہ تمنّا عمادی 
منکر حدیث تھے ؟








علّامہ تمنا عمادی مجیبی پھلواروی ماضیِ قریب کی مشہور و معروف علمی شخصیت ہیں ۔ انہیں علم و ادب کی دنیا میں شہرت و مقبولیت بھی ملی اور ان کے افکار و خیالات علمی دنیا کے لیے محلِ نزاع بھی بنے ۔ ضرورت اس امر کی تھی کہ ان کی شخصیت اور افکار پر غیر جانبدارانہ تحقیق کی جاتی تاہم امر واقعہ یہ ہے کہ ان کی شخصیت غیر متوازن تنقید اورمبالغہ آمیز تعریف کی کشمکش میں مبتلا مظلوم شخصیت ہے ۔ ان پر تنقید کرنے والوں کی نظر میں ان کی خوبیاں بھی خامیاں ہیں اور جو لوگ آج ان کی وراثتِ علمی کے امین ہیں انہوں نے بھی ان کے ساتھ کچھ کم زیادتی نہیں کی ۔ اپنے خیالات پر تمنائی مہر لگا کر طرح طرح کے رطب و یابس کو علامہ سے منسوب کردیا ۔ 

عبرانی زبان

الواقعۃ شمارہ #1

پروفیسر محمد طارق


عبرانی زبان




عبرانی Hebrew اور یسوانی زبانیں عربی زبان کی قریبی رشتہ دار ہیں ۔ برصغیر میں یہ خیال پیدا ہوا ہے کہ عبرانی و یسوانی زبانیں معدوم ہوچکی ہیں ، لیکن یہ خیال صحیح نہیں ہے ۔

عبرانی ، یسوانی اور لاطینی زبانیں اس اعتبار سے معدوم ہوچکی ہیں کہ ان کو دیگر زبانوں کی طرح بولا نہیں جاتا ہے لیکن ان کا سرمایۂ ادب Litrature موجود ہے اور یورپ میں باقاعدہ

ہزار سال کے قدیم ترین وثائق قرآن کی روشنی میں

الواقعۃ شمارہ #1

مولانا سیّد مناظر احسن گیلانی


ہزار سال کے قدیم ترین وثائق قرآن کی روشنی میں




تمام دینی نوشتے جو خالق کی طرف منسوب تھے ان سب کو ''اساطیر الاوّلین''( بڑھیوں کی کہانیاں) یا میتھالوجی ٹھہرا کر بصدِ بے باکی و گستاخی یورپ نے علم کی جدید الحادی نشاء ة میں اس دعوے کی بدبو سے سارے عالم کو متعفن بنا رکھا تھاکہ مذہب اور دین کے سلسلے میں بنی آدم کا ابتدائی دین شرک تھا ، سمجھایا جاتا تھا کہ کم عقلی کی وجہ سے ہر ایسی چیز جس سے ہیبت و دہشت کے آثار پیدا ہوتے تھے یا جنہیں دیکھ کر لوگ اچنبھے میں مبتلا ہوجاتے تھے

قران مجید میں خفیہ شیطانی تنظیموں کی نشاندہی

خرم سلیم

مترجم : ابو عمار محمد سلیم

 

قرآن مجید میں خفیہ شیطانی تنظیموں کی نشاندہی


جس دم شیطان لعین و رجیم اللہ تبارک و تعالیٰ کے دربار میں اپنی حکم عدولی کی بدولت مردود ہوا اسی دم سے وہ حضرت آدم علیہ السلام اور ان کی ذریت کا دشمن ہو گیا۔ یہ دشمنی آناً فاناً پیدا ہوئی اور اس قدر شدید ہوئی کہ اس ابلیس لعین نے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں یہ قسم کھائی کہ وہ رہتی دنیا تک انسان اور اس کی نسل کو ورغلائے گا اور سیدھے راستے سے بھٹکائے گاتاکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے آگے یہ ثابت کردے کہ اس نے جس مخلوق کو احسن التخلیق کہا ہے وہ اس قابل نہیں ہے کہ اللہ کی خلافت اس کو سونپی جائے اور پھر وقت ضائع کیے بغیر اپنے دعوے کو سچ ثابت کرنے کے لیے مصروف عمل ہوگیا اور جہاں اس نے اپنی ہی جنس میں سے اپنے حمایتی بنا لیے وہیں اس نے حضرت آدم علیہ السلام کو جنت سے نکالنے کے لیے پروگرام ترتیب دیا اور چالیں چلنے لگا۔ کچھ ہی عرصہ میں وہ اپنی شاطرانہ چالوں میں کا میاب ہوااور بھولے بھالے اور اس کے مقابلے میں انتہائی کم عمر اور نا تجربہ کار میاں بیوی کو جنت سے نکالنے میں کامیاب ہوگیا۔یہ انسانیت کے خلاف اس کی پہلی کامیابی تھی۔ اس کے بعد سے آج تک اس نے اور اس کے چیلوں نے لمحہ بھر کے لیے بھی چین نہیں لیا ہے۔

ہم قرآن کریم کا مطالعہ کیوں کریں ؟

الواقعۃ شمارہ #1

محمد تنزیل الصدیقی الحسینی


ہم قرآن کریم کا مطالعہ کیوں کریں ؟


الحمد للّٰہ ربّ العالمین ، والصلوٰة  والسلام علی سیّد المرسلین ، و علی آلِہ  و اصحابہ اجمعین ، و العاقبة للمتقین ۔اما بعد !
اس گلشنِ رنگ وبو میں لا تعداد اصحاب قلم و قرطاس نے اپنے علمی خزینوں کو کتابی شکل میں مدون کیا ۔ سطحِ ارضی کے ہر خطے اور خطے کی ہر ہر زبان میں بے شمار کتابیں لکھی گئیں ، جنہیں حیطۂ شمار میں نہیں لایا جاسکتا ۔ ان بے شمار کتابوں کی موجودگی میں آخر صرف قرآن ہی وہ کتاب کیوں ہے جس کا پڑھنا اور سمجھنا اور پھر سمجھ کر عمل کرنا ہر فردِ نوع انسانی پر لازم قرار پائے ؟ 
ہم قرآنِ کریم کا مطالعہ کیوں کریں ؟ یہ ایک ایسا فطری سوال