ہفتہ، 19 اکتوبر، 2013

دجّالیات سے ایمانیات تک۔ سودی معیشت غارتگر ایمان و اخلاق کا طوق گردن سے نکالو اور دنیا اور آخرت کے خسارے سے نجات حاصل کرو

جریدہ "الواقۃ" کراچی، شمارہ 14، رجب المرجب 1434ھ/مئی، جون 2013
دجّالیات سے ایمانیات تک
سودی معیشت غارتگر ایمان و اخلاق کا طوق گردن سے نکالو
 اور دنیا اور آخرت کے خسارے سے نجات حاصل کرو

محمد احمد

1- الحبّ للّٰہ و البغض للّٰہ ۔اسلامی دنیا میں مسلمانوں کا طرہ امتیاز رہا ہے ۔ اس لیے جب غیر اسلامی دنیا (فقہاء جسے دار الحرب قرار دیتے ہیں ) کا ایک فر د برضا و رغبت دین اسلا م کی آغوش رحمت میں پناہ گزیں (دنیا نے اسے رفیوجی REFUGEEکا خطاب دیا ہے جبکہ فر مانروائے کائنات کی نظر میں وہ مہاجر کے لقب کا حق دار گردانا جا تا ہے ) ہو تا ہے تو فضاء میں نعرہ توحید اللہ اکبر کا غیر فانی ارتعاش بلند ہو جاتا ہے ۔ یہ ایک غیر معمولی واقعہ لو گوں کے دلوں میں ایمان کی بالیدگی کا باعث بن جاتا ہے ۔آخر ایسا کیوں نہ ہو جبکہ اللہ تعالیٰ خود ارشاد فر ما رہے ہوں :
(اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَالَّذِيْنَ ھَاجَرُوْا وَجٰهَدُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ ۙ اُولٰۗىِٕكَ يَرْجُوْنَ رَحْمَتَ اللّٰهِ ۭ وَاللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ    ) (البقرة : ٢١٨)
“ البتہ ایمان لانے والے ، ہجرت کرنے والے ، اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے ہی رحمت الٰہی کے امیدوارہیں ، اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا اور بہت مہربانی کرنے والا ہے ۔”

جمعہ، 18 اکتوبر، 2013

سوشل میڈیا کی شر انگیز حقیقت والدین اورنوجوانانِ ملّت کے لیے لمحہ فکریہ

جریدہ “الواقۃ” کراچی، شمارہ 14، رجب المرجب 1434ھ/ مئی، جون 2013
سوشل میڈیا کی شر انگیز حقیقت
والدین اورنوجوانانِ ملّت کے لیے لمحہ فکریہ

محمد عالمگیر ( سڈنی ، سٹریلیا )ترجمہ :ابو عمار سلیم

حال ہی میں آسٹریلیا (Australia) کے انگریزی روزنامہ  The Sydney Morning Herald میں ایک خاتون کی انتہائی دکھ بھری داستان شائع ہوئی کہ اس کو مرد حضرات کس طرح میل اور فون کے علاوہ بہ نفس نفیس اس کے گھر کے دروازے تک آکر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں کیونکہ گندی ذہنیت رکھنے والے کسی شخص نے ایک My Space نامی ویب سائٹ پر اس کا اشتہار چلایا تھا۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ کی خبر جو ایک اور گھٹیا  ویب سائٹ Face Book  کے بارے میں تھی شام کی خبروں میں ٹیلی ویژن پرنشر ہوئی۔خبروں کی تفصیل میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا کہ بلیک میلنگ کے اس گھناؤنے جرم میں امریکہ (USA) اور آسٹریلیا کے ہزاروں بدمعاش اور غنڈے ملوث ہیں مگر سوائے معدودے چند کے پولیس انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اخبار نے اس واقعہ کی تفصیل دیتے ہوئے یہ بتایا کہ اس عورت کے چہرے کی تصویر اور شخصیت کی تفصیل فیس بک سے اٹھائی گئی تھی اور My Space  پر چپکائی گئی تھی۔

جمعرات، 17 اکتوبر، 2013

زوالِ نعمت کے اسباب

جریدہ “الواقۃ” کراچی، شمارہ 14، رجب المرجب 1434ھ/ مئی، جون 2013

زوالِ نعمت کے اسباب

شیخ الاسلام حافظ ابن القیم الجوزیة رحمہ اللہ کی مایہ ناز تصنیف “ تفسیر المعوذتین “ سے ماخوذ
ترجمہ  :  مولانا عبد الرحیم پشاوری

معاصی اور سیئات کے ارتکاب میں اگر چہ بظاہر لذت محسوس ہوتی ہے اور اس سے نفس کو فوری خوشی حاصل ہوتی ہے لیکن اس کی مثال ایک لذیذ کھانے کی ہے جس میں زہر ملایا گیا ہو ۔ بظاہر وہ نہایت مرغوب ہوتا ہے ، مگر اس کا انجام کھانے والے کی ہلاکت ہے ذنوب اور معاصی بھی اسی لذیذ مگر مسموم کھانے کی طرح عقوبت اور عذاب کے موجب ہیں اور وہ گناہ اور عذاب میں سبب اور مسبب کا تعلق ہے اگر بالفرض شریعت مطہرہ نے آدمی کو اس کی عقوبت اور انجام بد سے آگاہ نہ کیاہوتا تو تب بھی ایک صاحب بصیرت انسان ، تجربہ کے ذریعے سے اور واقعات عالم سے استدلال کر کے اسی نتیجہ پر پہنچتا ۔کیوں کہ جب کبھی بھی کسی سے کوئی نعمت زائل ہوتی ہے اس کا سبب یقینا اللہ تعالیٰ کے احکام کی نافرمانی ہو گا۔ ارشاد الہٰی ہے کہ
( اَنَّ اﷲَ لَا یُغَیِّرُ مَا بِقُوْمٍ حَتّٰی یَغَیُّروَا مَا بِاَنْفُسِھِمْ ط وَ اِذَ اَرَادَاﷲُ بَقَوْمٍ سُوْئً فَلَا مَرَدَّلَہ وَ مَالَہمْ مِّنْ دُوْنِہ مِنْ وَّالٍ )
“ بے شک اللہ تعالیٰ کسی قوم کی اچھی حالت کو بری حالت سے تبدیل نہیں فرماتا جب تک وہ خود اپنے اعمال میں تبدیلی پیدا نہ کرلیں اور جب اللہ تعالیٰ کسی قوم پر عذاب نازل فرمانا چاہتا ہے تو پھر کوئی بھی اس کو ٹال نہیں سکتا اور نہ سوائے اس کے کوئی اور ان کے لیے کارساز ہو سکتا ہے ۔”

طلبِ استعانت کا قرآنی تصور

جریدہ “الواقۃ” کراچی، شمارہ 14، رجب المرجب 1434ھ/ مئی، جون 2013

طلبِ استعانت کا قرآنی تصور

محمد تنزیل الصدیقی الحسینی

استعانت کیا ہے ؟

“ استعانت" عربی زبان کا لفظ ہے ، “ عون “ سے ماخوذ ہے ، جس کے معنی ہیں : مدد و اعانت ۔ تاہم استعانت و معاونت میں فرق ہے ۔ استعانت کے معنی ہیں :
“ اپنی پیش آمدہ مصائب و بلا پر کامل یقین کے ساتھ کسی سے مدد چاہنا ۔ “
“ آخرت کی بھلائی چاہنا یا وہ امور جو حس و ادارک سے بالا تر ہیں ان میں کسی سے مدد چاہنا ۔ “
امام بغوی فرماتے ہیں :
علی ما یستقبلکم من أنواع البلاء و قیل: علی طلب الآخرة ۔” (معالم التنزیل، للامام البغوی المتوفی ٥١٠ھ ، طبع دار طیب للنشر و التوزیع ١٤١٧ھ )

تاریخ پاکستان کا نیا باب

جریدہ "الواقۃ" کراچی، شمارہ 14، رجب المرجب 1434ھ/ مئی، جون 2013

تاریخ پاکستان کا نیا باب (اداریہ)

    محمد تنزیل الصدیقی الحسینی 
پاکستان کی گزشتہ جمہوری حکومت کا عہد اپنے اختتام کو پہنچا ۔ سیاسی حلقے خوش ہیں کہ پاکستان کی پہلی جمہوری حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کی ۔ تاہم یہ حلقے اس بات سے صرف نظر کرتے ہیں کہ اس مدت کی تکمیل کس قیمت پر ہوئی ۔ ڈرون حملے ، خود کش دھماکے ، ٹارگٹ کلنگ ، ہڑتال اور مظاہرے۔ یہ ساری قیمتیں پاکستانی عوام کو چکانی پڑیں ۔
گزشتہ دنوں انتخابی عمل تکمیل پذیر ہوا اور اس خونی انتخابی عمل کے نتیجے میں بقول ایک ٹی وی چینل ١١٠ افراد جاں بحق ہوئے ۔ تکمیلِ انتخاب کے بعد پاکستان کے تمام انتخابات کی طرح اس انتخابی عمل پر بھی دھاندلی کے الزامات عائد ہوئے ۔
ہمارے ٹی وی اینکرز کو کچھ نئے مسالے اور ٹاک شوز کے لیے کچھ نئے عناوین مل گئے ۔ احتجاج اور مظاہروں کے کچھ نئے سلسلے چل پڑے ۔ حریفوں میں تبدیلی آگئی تاہم کھیل وہی پرانا ہے اور یہ سب کچھ جمہوریت کا حسن ہے ۔