جریدہ “الواقۃ” کراچی، شمارہ 15،شعبان المعظم 1434ھ/ جون، جولائ2013
زنا بالرضا اور زنا بالجبر کا فرق
Difference between adultery and rape
محمد تنزیل الصدیقی الحسینی
زنا بالرضا اور زنا بالجبر باعتبارِ کیفیت و نتائج دو
مختلف جرم ہیں۔لہٰذا لازم ہے کہ قانون ان دونوں جرائم میں فرق کرے۔شواہد و دلائل
کے اعتبا ر سے بھی اور زجر وتوبیخ کے اعتبار سے بھی ۔
زنا بالرضا میں دونوں فریق مستحق سزا ہونگے ۔اگر زانی
شادی شدہ(محصن/محصنہ) ہے تو وہ سنگسار کیا جائے گا اور اگر غیر محصن ہے تو سورۂ
نور کی آیت نمبر ٢ کے تحت سو کوڑوں کا مستحق قرار پائے گا۔