اتوار، 14 اپریل، 2013

مستشرقین اور تحقیقات اسلامی2

جریدہ "الواقۃ" کراچی، شمارہ 11، ربیع الثانی 1433ھ/ فروری، مارچ 2013

از قلم : مولانا عبد القدوس ہاشمی



PDF Download Link:

چارادوار
مستشرقین یورپ کی اسلامی تحقیقات کو ہم سہولتِ مطالعہ کے لیے چار ادوار میں تقسیم کرتے ہیں:
1۔ پہلا دور ابتدائے تاریخ اسلامی یعنی ساتویں صدی مسیحی یا گر یگوری سے لے کر پندرہویں صدی مسیحی یعنی بیداری یورپ تک۔
2۔ دوسرا دور پندرہویں صدی کی ابتداء سے اٹھارہویں صدی کے اختتام تک۔
3۔ تیسرا دور انیسویں صدی کی ابتداء سے بیسویں صدی کی پہلی چوتھائی کے ختم یعنی 1925ء تک۔
4۔ چو تھا دور 1926ء سے آج تک۔