جریدہ
"الواقۃ" کراچی، شمارہ8 ، 9 محرم، صفر 1433ھ/ نومبر ، دسمبر 2012
نور حدیث بسلسلۂ نادر احادیث فتن
خروج دجال کا مقام
محمد تنزیل الصدیقی الحسینی
حدیث :
عن
ابی بکر الصدیق قال :
" حدثنا رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم قال : '' الدجال یخرج من ارض بالمشرق یقال لہا خراسان یتبعہ اقوام کأنّ وجہوہم المجان المطرقة ۔''
ترجمہ :
سیدنا ابو
بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، فرماتے ہیں کہ
ہم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بیان فرمایا کہ : '' دجال ارضِ مشرق سے نکلے گا جسے خراسان کہا جاتا ہے ۔قومیں اس کی پیروی کریں گی جن کے چہرے تہہ بہ تہہ ڈھالوں کی طرح ہونگے ۔''