جریدہ
"الواقۃ" کراچی، شمارہ 7 ذوالحجہ
1433ھ/ اکتوبر ، نومبر 2012
ابو محمد معتصم بااللہ
مریم جمیلہ
مغرب کے لیے اسلام کی سفیر
مریم جمیلہ ( پیدائشی نام: مارگریٹ مارکس ) مغرب کے لیے
اسلام کی سفیر تھیں ۔ ان کی زندگی اور ان کے رویے نے اہلِ مغرب کو یہ سوچنے پر مجبور
کردیا کہ اسلام ایک واقعی غیر معمولی روحانی تاثیر کا حامل دین ہے ۔ وہ اپنی ذات میں
اللہ تبارک و تعالیٰ کی نشانی تھیں ۔ ٢٣مئی ١٩٣٤ء کو نیو یارک کے ایک یہودی خانوادے
میں پیدا ہوئیں ۔ ان کا خاندان جرمنی سے تعلق رکھتا تھا ۔
ان کی ابتدائی زندگی نیویارک میں گزری ۔ وہ زمانۂ طالب
علمی میں اسلام اور عرب تہذیب سے متعارف ہوئیں جو بعد ازاں تعارف سے بڑھ کر تاثر میں
تبدیل ہوگیا ۔